ابنا: عراق کے وزیراعظم "نوری مالکی" نے شام میں مسلح افراد کو ہتھیار فراہم کرنے کے امریکی فیصلے اشارہ کرتے ہوئے ، اس فیصلے کو دھشتگردی کی حمایت کے مترادف قرار دیا۔ عراق کے وزیراعظم نے مزید کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام درحقیقت عراق میں القاعدہ و دھشتگردی کی حمایت ہے کیونکہ عراق و شام کے دھشتگردوں کے درمیان رابطے موجود ہیں۔ "نوری مالکی" نے امریکہ کے موقف کو متضاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف اعلان کیا جاتا ہے کہ عراق میں دھشتگردی کے خلاف جدوجہد کی حمایت کی جارہی ہے اور دوسری طرف شام میں دھشتگردوں کو ہتھیار فراہم کیئے جارہے ہیں۔ عراق کے وزیراعظم نے فلوجہ میں دھشتگردوں کے ساتھ اس ملک کی حکومت کے مقابلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلوجہ میں دھشتگردوں کے خلاف کاری ضرب لگانے کا وقت آن پہنچا ہے، اور فلوجہ کے عوام سے توقع ہے کہ وہ دھشتگردوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
.......
/169